کھگڑیا ، دسمبر 26 (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع کھگڑیا کے پربتا پولیس اسٹیشن کے علاقے تیمتھا کراری گاؤں کے قریب، گنگا میں ایک کشتی کے الٹ جانے کے باعث پانچ افراد کے غرق ہونے کا خدشہ ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیمتھا کراری کے گاؤں کے رہنے والے 12 افراد ایک چھوٹی سی کشتی پر سوار ہوکر گنگا دریا کے اس پار کھیت میں کام کرنے اور مویشیوں کے لئے چارہ لینے جارہے تھے ۔اسی وقت بیچ ندی میں کشتی الٹ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں سات افراد تیر کر باہر نکل گئے جبکہ 5 افراد ابھی تک نہیں پتہ نہیں چل سکا۔دریں اثنا، گوگری سب ڈویژنل افسر راجن کمار اورسب ڈویژنل پولیس افسر سنتوش کمار سنہا نے کہا کہ مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے ۔