جورالہ اور تنگھبدرا کنالوں سے سری سیلم ڈیم میں پانی چھوڑا گیا
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دریائے کرشنا میں جہاں گذشتہ کئی دنوں سے پانی کا بہاؤ بہت ہی کم تھا ۔ لیکن رواں بارش کے نتیجہ میں دریائے کرشنا میں پانی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور پانی کے اس تیز بہاؤ کے باعث سری سیلم ڈیم کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے ۔ جورالا پراجکٹ کے ذریعہ 62,500 کیوزکس اور تنگھبدرا کے ذریعہ 49,100 کیوزکس پانی سری سیلم پراجکٹ میں آنے کی وجہ سے سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور اسطرح سری سیلم ڈیم کی سطح آب 871.40 فیٹ ہوچکی ہے ۔ جب کہ بتایا جاتا ہے کہ سری سیلم ڈیم کی مکمل سطح آب 885 فیصد ہے ۔ سری سیلم ڈیم میں سطح آب اضافہ ہونے کے ساتھ ہی سری سیلم پراجکٹ کے ذریعہ پوتی ریڈی پاڈو ریگولیٹر سے تین ہزار کیوزکس پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے اور ہنری نیوا کے لیے 2025 کیوزکس پینے کے لیے پانی چھوڑا جارہا ہے ۔ سری سیلم دائیں و بائیں بازو نہروں پر برقی پیداواری اسٹیشن میں برقی مطالبہ ( ڈیمانڈ ) میں کمی کے باعث لوڈ ڈسپیاچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جس کے ذریعہ برقی پیداوار روکدینے کے احکامات جاری کئے جانے یا اے پی جینکو عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے ۔۔