ایک نئی گولی جو عمر میں اضافہ کرتی ہے اور لوگوں کو زیادہ صحت مند بنائے رکھتی ہے ، امکان ہے کہ جلد ہی ایک حقیقت بن جائے گی ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک پروٹین کو جسے سرٹوین کہا جاتا ہے ، متحرک کرنے سے عمر دراز ہوسکتی ہے ۔ یہ عمر سے مربوط نشوونما کی بیماریاں لاحق ہونے کاانسداد کرتا ہے اور چوہوں میں عام صحت بہتر بناتا ہے ۔ ایک نئی تحقیق کے بموجب یہ انکشافات نشاندہی کرتے ہیں کہ صحت کو بہتر بنانے اور درازیٔ عمر کے امکانات موجود ہیں۔ سروٹین۔ 1 یا سرٹی ۔ 1 کئی عضلات میں نشوونما کا عمل توازن کے ساتھ برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مختلف نظاموں کے بارے میں تحقیق سے پتہ چلا کہ اس پروٹین کو متحرک کرکے صحت کے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ دوائیں سرٹی ۔ 1 کی سرگرمی میں اضافہ کرتی ہیںجس کے نتیجہ میں صحت کے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں جو دوائیں سرٹی 1 کی سرگرمی میں اضافہ کرتی ہیں ، یہی دوائیں عمر میں اضافہ کے اثرات مرتب ہونے میں تاخیر کرتی ہیں اور کئی جانوروں میں عمر سے مربوط امراض کی روک تھام کرتے ہیں۔
قومی ادارے برائے عمر میں اضافہ کے ڈاکٹر رافیل ڈی کیبو کی زیرقیادت محققین نے قومی ادارہ برائے صحت پر سرٹ 1 کو سرگرم کرنے والے چھوٹے سے سالمے کے اثرات کی تحقیقات کی ۔ اس سالمہ کو سرٹ 1720 کہا جاتا ہے ۔ صحت اور ان کی زندگی کے عرصہ پر اس کے اثرات کی جانچ کی گئی ۔ چوہوں کو ایک معیاری غذا کھلائی گئی جس میں 100 ملی گرام فی کیلوگرام سرٹ 1720 شامل کیا گیا تھا۔ 6 ماہ کی عمر سے ان کی باقی عمر تک یہی غذا دی گئی ۔ محققین نے پتہ چلایا کہ ایس آر ٹی 1720 نمایاں طورپر چوہوں کی عمر میں اوسطاً 8.8 فیصد اضافہ کرنے کی وجہ بنا۔ تکمیلہ کی فراہمی سے جسم کے وزن میں اور چربی کے فیصد میں کمی ہوئی اور اس سے عضلات کی کارکردگی بہتر بناتا ہے اور جانوروں کی زندگیوں میں موثر ہم آہنگی پیدا کرتا ہے ۔ نشوونما کے مختلف متبادل نظاموں پر ایس آر ٹی 1720 کے اثرات پر مزید مطالعہ جات پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ محققین نے پتہ چلایا کہ ایس آر ٹی 1720 کے تکمیلہ کے نتیجہ میں جملہ کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی ہوئی جس سے امراض قلب کے خلاف تحفظ حاصل ہوسکتا ہے اور انسولین کی حساسیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے ذیابیطس کا انسداد ہوسکتا ہے ۔ محققین نے کہا کہ تکمیلہ کے مخالف جلن اثرات مختلف عضلات میں بھی ہوتے ہیں۔ یہ ایک اہم انکشاف ہے کیونکہ کم سطح کی کہنہ جلن سمجھا جاتا ہے کہ عمر میں اضافہ اور عمر سے متعلق امراض میں اپنا حصہ ادا کرتی ہے ۔ ہم یہاں پہلی بار ظاہر کرتے ہیں کہ مصنوعی سرٹ 1متحرک کرنے والا عنصر عمر کی مدت میں اضافہ کرتا ہے اور چوہوں کی عمر بھی دراز کرتا ہے جنھیں معیاری غذا دی گئی تھی ۔
ڈی کیبو نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سالمے تیار کرسکتے ہیں جو نشوونما کے بوجھ اور عمر میں اضافہ سے مربوط بیماریوں میں کمی کریں۔ یہ تحقیق رسالہ ’’سیل رپورٹس‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔
٭٭٭