دبئی جانے والی نیپالی لڑکیاںجے پورایئرپورٹ پر محروس

جے پور20جولائی (سیاست ڈاٹ کام )راجستھان کے سنگانیر بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آج جے پور سے دبئی جارہی ایک درجن سے زیادہ لڑکیوں کو مکمل دستاویزات نہ ہونے سے سفرکرنے سے روک دیاگیا۔ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق جن لڑکیوں کو سفرسے روکا گیاہے ان میں سے بیشترنیپال کی ہیں اور انکی عمر پندرہ سال کے آس پاس ہے ۔امیگریشن افسرہواسنگھ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ آج صبح نیپالی گروپ کے ساتھ کچھ لڑکیاں دبئی جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچیں ،جہاں امیگریشن افسران نے ان سبھی کو سفرکرنے سے روک دیا۔افسران نے انکے ساتھ جانے والے لوگوں کی بھی دستاویزات کی جانچ کی تو ان میں بھی خامیاں پائی گئیں۔