دبئی : بغیر اجازت فون دیکھنے او رانٹر نیٹ ڈاٹا چرانے کی پاداش میں بیوی کو تین ماہ کی سزا 

دبئی : متحدہ عرب امارت میں ایک خاتون کو بلا اجازت شوہر کا فون دیکھنے او راس کا انٹر نیٹ ڈاٹا چرانے کے الزام میں تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔شوہر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ جب وہ سوجاتا ہے تو اس کی بیوی اس کی اجازت کے بغیر اس کا فون کھول کر نہ صرف تصاویر اور پیغامات پڑھتی ہیں بلکہ اس نے کئی بار ہاٹ اسپاٹ کے ذریعہ میرے فون کا پورا ڈاٹا لے لی ہے ۔

شوہر نے عدالت نے مزید بتایا کہ بیوی نے اس کی ذاتی معلومات کو بچوں میں بھی شیئر کردی ہیں ۔جس پر اپنا دفاع کرتے ہوئے مذکورہ خاتون نے کہا کہ شوہر نے اسے اپنے فون کا پاسورڈ دیتے ہوئے فون لینے کی اجازت دی تھی ۔ اس خاتون نے مزید کہا کہ اس کاشوہر کسی دوسری عوری کے ساتھ رابطے میں ہے او روہ اپنے شوہر کو اس عورت کے ساتھ رنگے ہاتھ پکڑ چکی ہیں ۔

اس سے قبل شوہر نے عدالت میں اپنی اہلیہ کی جانب سے اس کی نجی زندگی میں مداخلت کر نے پر درخواست دائر کی تھی جو ملکی قوانین کے تحت سماعت کیلئے قبول کرلی گئی ۔ اس قانون کے تحت ایک دوسرے پر شک کے باوجود بلا اجازت دوسرے فریق کا فون دیکھنے کی شدید ممانعت ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس معاملہ وائرل ہوگیا ہے ۔لوگ اس پر اپنے تبصرے دے رہے ہیں ۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اپنی رفیقہ حیات کو جیل بھجوانا کسی بھی طور پر درست نہیں خواہ بیوی نے بلااجازت ہی فون کیوں نہ دیکھا ہو ۔