داؤد گینگ کا رکن شیام کشور گوا میں گرفتار

پاناجی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ گوا پولیس نے داؤد ابراہیم گینگ کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا جو پولیس کو یقین ہے کہ 1993ء کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں میں ملوث تھا اور دیگر 18 بڑے جرائم بشمول جے جے ہاسپٹل کی فائرنگ میں بھی ملوث تھا۔ شیام کشور گریکاپاٹی پونے کا متوطن ہے اور گزشتہ 20 سال سے ’ڈی‘ گینگ کا رکن ہے۔ اسے کل رات دیہات سالی گاؤ سے گرفتار کرلیا گیا جہاں وہ گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا۔ ایس پی کارتک کشیپ نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔