حیدرآباد۔ 24 جون (این ایس ایس) حیدرآباد سٹی کانگریس کے نومقرر شدہ صدر ایم انجن کمار یادو نے اپنے سابق ساتھی دانم ناگیندر کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دانم ابھی بچہ ہے‘‘۔ دانم ناگیندر کے پارٹی چھوڑ جانے سے کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انجن کمار نے میڈیا سے کہا کہ ’’ناگیندر کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ محض ان کی وجہ سے مجھے سٹی کانگریس کے صدر کا عہدہ دیا گیا ہے‘‘۔ انجن کمار نے سوال کیا کہ ’’کیا یہ ممکن ہے کہ دانم صدر سٹی کانگریس کا عہدہ مجھے دینے کیلئے ہائی کمان کو پابند کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دانم کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہئے کہ کانگریس نے اُن سے ناانصافی کی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ دانم کے چلے جانے سے پارٹی مزید مستحکم ہوئی۔