داماد کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) داماد کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میڑچل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 55 سالہ خاتون کے پدما نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ خاتون داماد ہری کی ہراسانیوں سے کافی پریشان تھی اور اس نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی ۔ پولیس کے مطابق پدما پرشانت نگر میڑچل علاقہ کے ساکن پردیپ کی بیوی تھی ۔ اس نے سری نامی شخص سے اپنی بیٹی کی شادی کی تھی اور گزشتہ دنوں اس کے داماد نے بیٹی کو مائیکے چھوڑدیا تھا اور فون پر آئے دن بیوی اور ساس کو پریشان کررہا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔