بیروت5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے پر روسی طیاروں کی بمباری میں 23 شہری ہلاک ہوگئے جبکہ شامی فورسز نے حلب ہائی وے کا مکمل کنڑول حاصل کرلیا ہے۔ شامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی حملے حمص کے علاقے القریتین میں کئے گئے جس میں 3 بچے اور ایک خاتون بھی ہلاک ہوئے۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ بمباری میں یقینی طور پر داعش کے جنگجو بھی مارے گئے لیکن اس بارے میں قطعی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔