واشنگٹن 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کو عراق و افغانستان میں جاری فوجی کارروائیوں سے مختلف سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں ماضی کی غلطیوں کو دہرایا نہیں جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاروں کے خلاف جدوجہد میں زیادہ سے زیادہ ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ اپنے ہفتہ وار ریڈیو اور انٹرنیٹ خطاب میں اوباما نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی صرف امریکہ کی لڑائی نہیں ہوسکتی ۔ واضح رہے کہ بارک اوباما نے داعش کے خلاف فوجی کارروائیوں کا اعلان کردیا ہے۔