برلن۔ 20 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) داعش کو رقم اور کیمروں کی فراہمی کے الزام میں 3جرمن شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی،جبکہ جرمنی کی مسلم تنظیموں کی جانب سے جمعہ کو تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف دن منایا گیا۔ داعش کو رقم اور کیمروں کی فراہمی کے الزام میں 3جرمن شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد نے شام جاکر دولت اسلامیہ کو کیمرے اور 5000 یورو دیئے جبکہ واپس آجانے کے بعد بھی 6000 یورو بھیجے۔ دوسری جانب جرمنی کی مسلم تنظیموں نے بھی تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف احتجاج کیا، امن کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔