داعش کیخلاف لڑائی میں آسٹریلیائی شخص شامل

ملبورن ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک شخص نے شمالی عراقی میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف لڑنے والے ایک چھاپہ مار گروپ میں شرکت کی ہے۔ اے بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق خمیس برجس خمیس اب داعش کے زیرکنٹرول عراقی شہر موصل سے 30 کیلو میٹر دور واقع بقوبہ ٹاؤن میں سرگرم ہے۔ خمیس جو شادی شدہ ہے اور اس کو دو بچے بھی ہیں وہ آزاد اسیریائی ملیشیاء ’’دیویکھ نوشہ‘‘ میں شامل ہوگیا ہے۔ دیویکھ نوشہ کے معنی ’’بے لوث ایثار و قربانی‘‘ ہیں۔ عراق میں اسیریائی اقلیت پر داعش کے حملوں کے جواب میں یہ عیسائی ملیشیاء قائم کی گئی ہے۔