داعش کا موصل میوزیم پر حملہ ، نادر اشیاء تباہ و تاراج

بغداد ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے عراق کے موصل میوزیم کو نشانہ بناتے ہوئے یہاں تاریخی عجائبات اور قدیم تہذیبی ورثے کو تباہ و تاراج کردیا ۔ انتہاپسندوں نے ڈرل مشینوں اور دیگر اوزار استعمال کرتے ہوئے تقریباً 3 ہزار سال قدیم نادر مجسمہ اور دیگر قیمتی اشیاء کے ذخیرہ کو ختم کردیا ۔ ویڈیو فوٹیج میں داعش ارکان کو نینوا میوزیم میں قیمتی اشیاء کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ ایک دن قبل داعش نے موصل پبلک لائبریری کو دھماکہ سے اڑادیا تھا جس میں 10 ہزار کتابوں اور 700 سے زائد مخطوطات شعلہ پوش ہوگئے تھے ۔