’داعش‘ نے چیچنیا میں پولیس مراکز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

گروزنی ۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روسی قوقاز کے علاقے چیچنیا میں تین الگ الگ مقامات پر پولیس مراکز پرہوئے حملوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ ’داعش‘ نے قبول کی ہے۔ ان حملوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان حملوں کے پیچھے ’الشباب گروپ‘ کا ہاتھ ہے۔