لاہور ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ گروپ میں شامل ہونے کیلئے تقریباً 100 پاکستانی شہریوں بشمول خواتین نے عراق اور شام کا سفر کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں یہ خونخوار گروپ بام عروج پر ہے۔ دریں اثناء صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ تقریباً 100 پکستانی شہری جن میں خواتین بھی شامل ہیں، پاکستان سے شام اور عراق کا سفر کیا جبکہ حکومت پاکستان ان لوگوں کو دولت اسلامیہ میں شمولیت سے باز رکھنے اپنی پوری کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان دولت اسلامیہ کو پاکستان میں اپنے قدم جمانے ہرگز نہیں دے گی۔ قبل ازیں لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں نے زائد از 40 افراد بشمول خواتین کو ان کے دولت اسلامیہ سے مبینہ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔