داعش میں بھرتیوں کے خلاف کینیڈا کے آئمہ کی مہم

کالگیری ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں کالگیری کی مساجد کے اماموں نے اس ملک کے شہریوں کی اسلامک اسٹیٹ (داعش) گروہ میں بھرتیوں کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی مہم شروع کی ہے۔ مختلف مساجد کے ائمہ نے گذشتہ ماہ داعش جہادیوں کے خلاف مذہبی فتویٰ جاری کرتے ہوئے کینیڈا کو ان سے لاحق خطرات کی مذمت کی تھی۔ علاوہ ازیں کینیڈا کے درجنوں شہریوں جن میں اکثر کا تعلق کالگیری سے تھا جنہوں نے داعش میں آن لائن بھرتی کی تھی۔ کالگیری کے المدین اسلامی سنٹر کے صدر خلیل خاں نے کہا کہ ’’جہاد کے ضمن میں چند مسلمانوں کے خلاف فتویٰ برقرار ہے چنانچہ وہ ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بارے دوبارہ غور کریں گے۔