داعش سے نمٹنے متحدہ عرب فورس کی تشکیل ضروری : عرب لیگ

قاہرہ ۔ 9 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عرب لیگ سربراہ نبیل العربی نے اسلامی انتہاپسند گروپ (داعش ) کے بڑھتے اثر کو روکنے کیلئے متحدہ عرب فورس کی تشکیل پر زور دیا۔ انھوں نے عرب لیگ وزرائے خارجہ کے قاہرہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمہ مقصدی متحدہ عرب فوجی طاقت کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یہ فورس بروقت مداخلت کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں سے نمٹے گی ۔ انھوں نے سکیورٹی اُمور کے معاملے میں باہمی تعاون اور عرب ممالک کے مابین اطلاعات کے تبادلے پر بھی زور دیا۔ عرب لیگ نائب سربراہ احمد بن ہیلی نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ عرب ممالک توقع ہے کہ مشترکہ فور س کے قیام پر توجہ مرکوز کریں گے۔ صدر مصر عبدالفتح السیسی نے بھی اس فورس کی تجویز پیش کی تھی ۔