واشنگٹن ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے عراق اور شام میں سرگرم ریاست اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک امریکی صحافی کا گلا کاٹ دینے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ایک ’’کینسر‘‘ ہے۔ اس کا نظریہ دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ ساری دنیا امریکی صحافی جیمس فولے کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس واقعہ سے صدمہ انگیز ہوگئی ہے۔ امریکی صحافی کا گلا کاٹنے کا منظر والی ویڈیو جاری کرنے کے ایک دن بعد اوباما نے امریکی صحافی کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔ شمالی عراق میں سرگرم داعش کے ارکان نے امریکی صحافی کا گلا کاٹتے ہوئے بتائے گئے مناظر کا ویڈیو جاری کرکے امریکہ کو انتباہ دیا تھا۔ اوباما نے کہا کہ اس تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سلطان برونی نے سہارا ہوٹلوں کی خریدی کی تردید کی
لندن ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سلطان برونی نے اس خبر کی تردید کی کہ انہوں نے 3 سہارا ہوٹلوں کیلئے 2 بلین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ لندن میں گرو موٹر ہاوز کی خریدی یا نیویارک سوپلازا اور ڈریم ڈاون کا ان ہوٹلوں کی خریدی کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی گئی کہ سہارا ہوٹلوں کی خریدی کیلئے سلطان برونی نے کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔