وڈوڈرا ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کے ضلع نوسری میں ایک معمولی بات پر اپنی داشتہ کے کمسن لڑکا کے اغواء اور قتل کے الزام میں ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کپلیش راتھوڑ گذشتہ 2 سال سے ایک خاتون ٹینابین کے ساتھ تعلقات رکھتا تھا جب کہ یہ خاتون اپنے دوسرے شوہر کو طلاق دینے کے بعد مائیکے آگئی تھی اور نوسری ٹاون میں اپنی والدہ کے ساتھ قیام پذیر تھی ۔ کپلیش نے 24 جون کی شب ٹینابین کے 4 سالہ لڑکا گنیش کا اس کے مکان سے اغواء کرلیا تھا کیوں کہ اس خاتون نے اپنا لڑکا محوخواب ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے کپلیش سے ملاقات سے انکار کردیا تھا ۔ بعد ازاں کپلیش نے اس لڑکا سر ، بھاری پتھر ڈال کر کچل دیا اور قتل کے بعد اس کی نعش کو ایک تھیلے میں باندھ کر شہر کے مضافات میں پھینک دیا ۔ جب کہ افراد خاندان نے ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوٹ جانے کے خوف سے پولیس میں شکایت بھی درج نہیں کروائی ۔ لیکن جمعہ کے دن میتھلا نگر کے قریب ایک برج کے نیچے پولیس کو نعش دستیاب ہونے کے بعد ٹینابین نے ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی جس کے بعد ملزم کپلیش کو کل گرفتار کرلیا گیا ۔۔