دارجلنگ بند کی تائید اور مخالفت میں جلوس

دارجلنگ ۔ 5 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ 83 دن سے جاری علحدہ گورکھا لینڈ ریاست کے مطالبہ پر دارجلنگ بند کی تائید اور مخالفت میں دارجلنگ ہلز کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالے گئے ۔ دونوں محاذوں میں سے ایک کی قیادت جن مکتی مورچہ اور دوسرے کی قیادت مورچہ کے برطرف قائد بنئے تامنگ کررہے تھے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ یہ لوگ مرگ بازار کے قریب مشتبہ بم نصب کرتے دیکھے گئے جسے انسداد بم اسکواڈ نے ناکارہ کردیا۔