خواندگی میلے میں شترو گھن سنہا اور ورون گاندھی کی شرکت

لکھنؤ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر شتروگھن سنہا اور ورون گاندھی تین روزہ خواندگی میلے میں شرکت کریں گے ۔پروگرام کے آرگنائزر شمیم آرزو نے یہاں بتایا کہ میلے کا موضوع ہے "ہم ادیب اور سیاست”۔ میلہ اس برس تیزاب حملے کے شکار کو وقف ہوگا ۔ اس موقع پر اداکارہ دویا با لن اپنی کتاب "میں اور ماں” کے بارے میں با ت کریں گی جبکہ طالب علم رہنما کنہیا کمار اپنی کتاب "بہار اور تہاڑ” کے بارے میں لوگوں کو بتا ئیں گے ۔ میلے میں بالی وڈ اسٹار شتروگھن سنہا اپنی زندگی پر لکھی کتاب کے بارے میں بات کریں گے ۔ یہ کتاب ممبئی کے صحافی بھارتی پردھان نے لکھی ہے ۔