خواتین کے وقار کے مسئلہ پر کوئی سنجیدہ نہیں: مودی

نئی دہلی ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے خلاف تشدد کی اصل وجوہات پر سیاسی پنڈتوں کی جانب سے متواتر کئے جانے والے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے وقار کے مسئلہ پر سمجھوتہ نہیںکیا جانا چاہیئے ۔ خواتین کا وقار ہی ہمارا اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ اس معاملہ پر ہر ایک کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیئے ۔ہمیں ایک خاندانی کلچر کو فروغ دینا ہوگا جس میں خاتون کو بھرپور عزت دیتے ہوئے اُس کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا جانا چاہیئے۔