خواتین کے لیے دو روزہ حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے دو روزہ حجامہ کیمپ 27 جنوری کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ اور 28 جنوری کو اردو گھر مغل پورہ میں صبح 9تا 2 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ مریض اپنے نام فون نمبر 8125249080 ۔ 9550287583 پر صبح 9سے 5 بجے کے درمیان رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔