حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (پریس نوٹ) ادارہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیئر کے مشترکہ زیراہتمام حجامہ کیمپ برائے خواتین 25 ستمبر اتوار کو الامین ماڈل اسکول ٹولی چوکی میں صبح 9 تا 2 بجے دن کے درمیان منعقد ہے۔ حکیم ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈنیٹر کیمپ کے بموجب لیڈی ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے دیگر ڈاکٹرس ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ دوران حجامہ مریضوں سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ ایسے مریض جوکہ موٹاپا، بانجھ پن، تھائیرائیڈ، پی سی او ڈی، عرق النساء، جوڑوں کا درد، کمر درد، گردن درد، ذیابیطس، بلڈپریشر، آدھے سر کا درد، فالج، لقوہ اور دیگر امراض کے مریض استفادہ کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کیلئے فون نمبر 8125249080 ، 9550287583پر صبح 11 تا 5 بجے شام کے درمیان ربط کریں۔