حیدرآباد۔ 10 ستمبر (یواین آئی) ملک کے 8 بڑے شہروں میں خواتین کی سلامتی کے خصوصی پروگرام کے تحت پبلک پینک بٹنس اور آل ویمن پولیس پٹرول ٹیمس کا آغاز کا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے اس مقصد کے لئے 3ہزار کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ خواتین کی سلامتی کے اس پروجیکٹ کے حصہ کے طور پر اسمارٹ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس ‘ ون اسٹاپ کرائسس سنٹرس اور فارنسک اینڈ سائبر کرائم سل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ اس سلسلہ میں حیدرآباد کے لئے 282.50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔