خواتین تحفظات بل کی غوروخوض کے بعد پیشکشی

نئی دہلی۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں خواتین تحفظات بل کو پیش نہیں کرے گی ۔ حکومت نے لوک سبھا میں خواتین کیلئے 33فیصد تحفظات فراہم کرنے کیلئے بل کا مکمل جائزہ لے گی ۔ آئندہ 15سالوں کیلئے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں 33فیصد تحفظات دینے پر سہولت دی گئی ہے ۔ مستقبل قریب میں یہ بل پیش نہیں کیا جائے گا ۔ وزیر قانون ڈی ای سدانند گوڑ نے لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت خواتین کو ایک تہائی نشستیں دینے کیلئے تیار ہے لیکن اس کیلئے تفصیلی غورخوض کیا جائے گا ۔ یہ مسئلہ احتیاط سے کام لینے کا ہے ۔ ان سے پوچھا گیا کہ آیا حکومت بل کو دوبارہ پیش کرنے کی تجویز رکھتی ہے کیونکہ 15ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے دینے کے باعث بل پیش نہیں کیا جاسکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق لوک سبھا میں زیرالتواء کوئی بھی بل روکا جاتا ہے تو اسے راجیہ سبھا میں پیش کیا جاتا ہے۔خواتین کو عوامی اداروں میں ایک تہائی نشستیں فراہم کرنے کے مقصد سے مدون کیا ہوا یہ بل یو پی اے دور حکومت سے ہی زیرالتواء ہے۔