حیدرآباد ۔27 اگست ( سیاست نیوز) شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں زبردست کمی کے اثر تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، نرمل ، کمرم بھیم ، منچریال، پداپلی ، جیاشنکر ، بھوپالا پلی ، محبوب آباد بھدادری کتہ گوڑم اور کھمم میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے اس ریاست کے کئی مقامات پر طوفانی بارش کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق لیکن رائلسیما میں کمزور رہا ۔