نئی دہلی ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی خلیج بنگال پر ہوا کے دباؤ میں شدید کمی نے ہفتہ کو طوفان ’فانی‘ کی شکل اختیار کرلی، جو مزید شدت کے ساتھ نقصان پہنچا سکتا ہے، آئی ایم ڈی نے یہ بات کہی۔ انڈیا مٹیوروجیکل ڈپارٹمنٹ کے سائیکلون وارننگ ڈیویژن کے مطابق طوفان ’فانی‘ عین ممکن ہے 30 اپریل کی شام تک شمالی ٹاملناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کے قریب پہنچ جائے گا۔ یہ طوفانی شکل موجودہ طور پر خط استوائی بحر ہند اور قریبی جنوب مشرقی خلیج بنگال پر ہے۔ اسے بنگلہ دیش کی تجویز پر ’فانی‘ کا نام دیا گیا ہے۔