جموں ، 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں میں خراب موسم کی وجہ سے جمعہ کو یہاں سے امرناتھ یاترا ملتوی کی گئی تھی۔ وادی کشمیر میں گزشتہ دو دن سے جاری زبردست بارش سے سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ہفتہ کو دوسرے دن بھی امرناتھ یاترا ملتوی رہی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’امرناتھ گفا ‘کے روایتی راستہ پہلگام اور قریبی بالتل سے یاترا ملتوی کردی گئی ۔ دونوں ہی راستوں پر کسی بھی یاترا کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔