حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرگی کے علاقہ میں خرابی صحت سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ وینکٹماں جو پرگی علاقہ کے ساکن آر چندریا کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے مزدور بتائی گئی ہے ۔ 5 ستمبر کے دن اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔