حیدرآباد /27 اپریل ( راست ) حکومت تلنگانہ کے محکمہ تہذیب و زباں کے زیر اہتمام بین الاقوامی گلوکار خان اطہر کی غزلوں سے کی ادبی تہذیبی ثقافتی اردو ادب کی محفل بروز جمعرات 28 اپریل 6.30 بجے شام سے ’’ خان اطہر کا جشن شاعر یاد شاعر ‘‘ رویندرا بھارتی کے سبزہ زار پر سلام تلنگانہ کے زیر عنوان پیش کیا جائے گا ۔ اساتذہ کے چنندہ غزلوں کے علاوہ شاعرات ، محترمہ عزیزہ محبوب ، حنا شہید ، ایلزبیتھ کورین مونا ، تسیم جوہر ، ڈاکٹر صبیحہ نسرین ، اسری منظور ارجمند بانو کی غزلوں کو خان اطہر نئی دھنوں سے سجاکر پیش کریں گے ۔ سازوں پر سنگت ، آصف علی مبارک کریم ، رمیش مورے ، راجیش اور اوما شنکر کریں گے ۔ نظامت کے فرائض محترمہ تسنیم جوہر اور سردار اثر انجام دیں گے ۔ کوآرڈینیٹر ثروت علی ہیں ۔ ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف کلچر و لینگویج جناب ہری کرشنا کی زیر نگرانی پیش ہونے والے اس پروگرام کی صدارت جناب کے وی رمنا چاری آئی اے ایس ایڈوائزر تلنگانہ اسٹیٹ کی ہوگی ۔ متوقع مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ، جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی اور صوفی سلطان شطاری شامل ہیں ۔ پروگرام کا آغاز سلطان محمد قلی قطب شاہ اور آصف جاہ میر عثمان علی خان عثمان کے کلام سے ہوگا ۔ داخلہ فری ہے ۔ مزید تفصیلات 9391019280 پر ربط کریں ۔