خانگی کاموں کے دوران ٹونی بلیر کے برطانوی سفارت خانہ میں قیام پر امتناع

لندن۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹونی بلیراور دیگر سابق وزرائے اعظم کے خانگی مہمات کے دوران برطانوی سفارت خانوں میں قیام پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ وہ اپنے خانگی تجارتی کاموں کیلئے سفارت کاروں کا استعمال بھی نہیں کرسکیں گے ۔ برطانیہ کے دفتر خارجہ نے کہا کہ سرکاری ارکان عملہ اور وسائل کے نامناسب انتظام کا انسداد چاہتا ہے ۔ تمام سفیروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ جو سابق وزراء اپنے خانگی کاروبار کے سلسلہ میں ان کے ملک کا دورہ کریں انہیں برطانیہ سفارت خانوں میں قیام کرنے اور سفارتی عملہ کو استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ یہ اقدام ایک اخبار میں اس اطلاع کی اشاعت پر کیا گیا کہ 2007ء میں وزیراعظم کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد ٹونی بلیر نے لاکھوں پاؤنڈ کمائے ہیں ۔