خانگی دواخانوں میں آروگیہ سری خدمات بحال

حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے پرائیوٹ ہاسپٹلس نے وزیر صحت سی لکشما ریڈی سے بات چیت کے بعد آروگیہ اسکیم کے تحت مریضوں کو اپنی خدمات جاری رکھنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس اسوسی ایشن کے نمائندوں اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مابین بات چیت وزیر صحت کی موجودگی میں ہوئی۔ ہاسپٹل مینجمنٹس اسوسی ایشن نے حکومت کی اس تجویز کو مان لیا کہ ان کے بقایہ جات مرحلہ وار ادا کئے جائیں گے۔ ہر ماہ 40 کروڑ کے بلس منظور کئے جائیں گے اور اس ماہ ایک سو کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ دو تین کے اندر یہ رقم ہاسپٹلس کے کھاتوں میں جمع کرادی جائے گی۔ میٹنگ میں پرنسپال سکریٹری راجیش تیواری بھی موجود تھے۔