حیدرآباد۔18اگست ( این ایس ایس ) خانگی انجینئرنگ کالجوں کے چند انتظامیہ جات جنہوں نے ویب کونسلنگ کی اجازت کی درخواست کی تھی انہیں حیدرآباد ہائی کورٹ سے آج منفی جواب موصول ہوا ۔ تقریباً 174 خانگی انجینئرنگ کالجوں کے انتظامیہ جات نے انہیں ویب کونسلنگ کے زمرہ کی فہرست میں شامل کرنے کی اور منگل سے ہونے والی انجینئرنگ کونسل پر حکم التواء جاری کرنے کی درخواست کی تھی‘ تاہم عدالت العالیہ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت 22 اگست کو مقرر کی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خانگی انجینئرنگ کالجوں کے انتظامیہ جات نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے جے این ٹی یو سے اپنے الحاق کی منسوخی سے متعلق حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا ۔