حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز)تلنگانہ میں ٹیچرس اور طلبہ کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خانگی اسکولس میں فیس کو باقاعدہ بنایا جائے ، تنظیموں نے شکایت کی کہ خانگی اسکولس کا انتظامیہ طلبہ کے سرپرستوں سے من مانی فیس وصول کرتا ہے ۔ ٹیچرس کی تنظیموں نے سرکاری اسکولس میں ٹیچرس اور منڈل ایجوکیشن آفیسرس کی خالی جائیدادوں پر تقررات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔