حیدرآباد ۔ یکم ؍نومبر (سیاست نیوز) خانصاحب گروپ کی ایک مزید ریسٹورنٹ کا جی وی کے ا مال بنجارہ ہلز میں آغاز عمل میں آیا۔ اس کو چائنا بائی مار کوپولو کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں خصوص کر چائنیز اور اٹالین ڈش دستیاب رہے گی۔ سبودھ ودما ریسٹورنٹ منیجر اور شبوتین بنگیرا نے بتایا کہ یہاں چینیز فونڈو، اٹالین لوبٹری، فش، پستاس، لسگناس کے علاوہ چکن اسٹارٹس، نوڈلس پیش کی جائیں گی۔ یہاں چینی، اٹالین کے علاوہ ہندوستانی کھانے پیش کئے جائیں گے۔ ریسٹورنٹ 104 ٹیبل پر مشتمل ہے۔