پٹنہ، یکم مارچ (یواین آئی) رام کرشنا نگر تھانہ علاقہ کے شیونگر میں گزشتہ رات ایک نوجوان نے فیملی تنازعہ کی وجہ سے اپنی بیوی کا قتل کردیا جبکہ اپنے 9 سالہ بیٹے کا گلے پر چھری چلادی۔پولیس ذرائع کے مطابق نلیش کمار (35 سال) نے چاقو سے اپنی بیوی سشما دیوی (30 سال) اور بیٹے روہت کمار (9 سال) پر حملہ کیا اور ان کا گلا کاٹنا شروع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیوی جائے واردات پر ہی مر گئی جبکہ اس کا بیٹا اس حملہ میں بری طرح زخمی ہوگیا۔جب سشما کا ایک دوست اچانک موقع پر پہنچا اور نوجوان کو گھناؤنا جرم کرتے ہوئے پایا تو اس نے خود کو بھی چاقو سے زخمی کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان اور بیٹے کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔