گالینا (امریکہ ) 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک مال گاڑی جس میں خام تیل لدا ہوا تھا حادثہ کا شکار ہوکر پٹریوں سے اُتر کر شعلہ پوش ہوگئی جس کے بعد حکام کو فوری اس مال گاڑی میں موجود افراد کا انخلاء کروانے کے احکام جاری کرنے پڑے ۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مال گاڑی سے کتنے افراد کا انخلاء کیا گیا ۔
چاقوزنی میں 9افراد زخمی
بیجنگ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی علاقہ میں واقع تجارتی صوبہ گنگزو کے ایک ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں نو افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں میں سے ایک مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ حملہ آج صبح کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کردیا۔