نئی دہلی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی منسٹر آف گنگارام اہیر نے کانگریس ممبر آف پارلیمنٹ سنیل جاگھر کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بعض غیرملکی ساختہ خالصتان نواز دہشت گردوں نے ہندوستانی سیاستدانوں کو ویڈیو کے ذریعہ دھمکی آمیز پیامات روانہ کئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان بیرونی ممالک سے ربط میں ہے جہاں سے ان پیغامات کو روانہ کیا گیا ہے۔
آئی پی ایس آفیسرز کی پروہیبیشن مدت
میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں : مرکز
نئی دہلی ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی یونین منسٹر آف اسٹیٹ کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ آئی پی ایس آفیسرز کی دو سالہ پروہیبیشن مدت کو گھٹا کر ایک سال کردینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروہیبیشن مدت دراصل سرویس کا ہی ایک حصہ ہے اور ان کی مدت ملازمت کا تعین بشمول پروہیبیشن مدت سے ہی تصور کیا جاتا ہے اور منسٹر نے کہا کہ ان کو سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی حیدرآباد کی جانب سے تربیت دی جاتی ہے۔