ڈھاکہ ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سپرد خاک کردیا گیا۔ تدفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ عرفات رحمان کوکو ہفتے کو ملائیشیا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈھاکہ میں نماز جنازہ میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔