حیدرآباد 5 اگسٹ (این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر ٹی راجیا نے سرکاری دواخانوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو اپنے کام میں کسی غفلت و لاپرواہی پر سنگین عواقب کی وارننگ دی ہے۔ ڈاکٹر راجیا نے ضلع میدک کے گجویل گورنمنٹ ہاسپٹل کا معائنہ کرنے کے بعد کہاکہ مریضوں کے علاج اور فرائض کی انجام دہی سے غفلت برتنے والے خاطی ڈاکٹروں کے خلاف بروقت سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ اُنھوں نے گجویل ہاسپٹل کو 100 بستروں پر مشتمل دواخانہ بنانے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں اس حلقہ میں 10 بستروں کے دواخانوں میں 50 بستروں کی گنجائش فراہم کی جائے گی۔