کولکتہ ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شہر میں ایک خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی کے الزام م یں ایک اوبیر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بھوانی پور پولیس اسٹیشن میں ایک 25 سالہ خاتون کی شکایت پر اوبیر کیاب سرویس ڈرائیور پنتو یادو کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ خاتون یہاں ایک شاپنگ مال میں کام کرتی ہے اور 8 جولائی کی شام بارش کے باعث اوبیر ٹیکسی ط لب کی تھی۔ ڈرایونگ کے دوران یادو مسلسل آئینہ میں گھور رہا تھا اور قابل اعتراض حرکتیں کر رہا تھا جس کے باعث وہ خوفزدہ ہوگئی۔ بعد ازاں پولیس میں شکایت پر پنتو یادو کو گرفتار کرلیا اور اوبیر کمپنی نے بھی داخلی تحقیقات کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا ہے۔واضح رہے کہ دہلی میں بھی اس سے پہلے اوبیر کمپنی سے وابستہ ڈرائیور نے خاتون کی عصمت ریزی کی تھی۔