خاتون کی سالانہ تنخواہ30کروڑ 30فیصد انکم ٹیکس کی ادائیگی

حیدرآباد ۔ 23جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں انفرادی طور پر انکم ٹیکس کرنے والوں میں حیدرآباد کے خانگی انفارمیشن ٹکنالوجی ( آئی ٹی ) شعبہ سے وابستہ ایک خاتون سرفہرست رہیں جنہوں نے اس سال انکم ٹیکس کے طور پر تقریباً 9 کروڑ روپئے ادا کی ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے چیف کمشنر شیام پرساد چودھری نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی اس خاتون نے رواں سال 29کروڑ روپئے تا 30کروڑ روپئے آمدنی کا 30فیصد حصہ ٹیکس کے طور پر ادا کیا ۔ چودھری نے کہا کہ اس ریجن میں گذشتہ سال 36.1 لاکھ ٹیکس دہندگان تھے ۔ حیدرآباد میں تنخواہ یافتہ ملازمین کے زمرہ میں حیدرآباد کی ایک خاتون 2018کے دوران 30کروڑ روپئے تنخواہ اٹھائی تھیں ۔