خاتون لیجسلیٹرس کی کانفرنس مودی اور مکرجی خطاب کرینگے

نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن جاریہ ہفتے خاتون لیجسلیٹرس کا اجلاس منعد کرینگی جس سے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کرینگی ۔ اس اجلاس کا مقصد مختلف جماعتوں کی خاتون قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے ۔ اس کانفرنس میں خاتون لیجسلیٹرس کو خاتون مرکزی وزرا ‘ چیف منسٹروں ‘ ارکان پارلیمنٹ ‘ ججس و بیوروکریٹس سے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا ۔ ہفتہ کو اس کا افتتاح صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کرینگے ۔ وزیر اعظم مودی افتتاحی سشن میں موجود رہیں گے ۔
جے این یو سے متعلق دو ویڈیوز مسخ کئے گئے ہیں : فارنسک رپورٹ
نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو تنازعہ سے متعلق دو ویڈیوز میں الٹ پھیر کی گئی ہے جہاں ویڈیو میں موجود نہ رہنے والے افراد کی آوازیں اس میں شامل کی گئی ہیں۔ حکومت دہلی نے ان ویڈیوز کی جانچ کا حکم دیا تھا ۔ حیدرآباد سے کام کرنے والے سرکاری فارنسک لیب میں ان ویڈیوز کی جانچ ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ دو ویڈیوز میں توڑ موڑ کی گئی ہے جبکہ مابقی ویڈیوز کو درست اور صحیح قرار دیا گیا ہے ۔