خاتون سیاح کی عصمت ریزی اور قتل کی مزید تحقیقات

دہرہ دون۔/27نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس ، دہلی میں مقیم ایک خاتون سیاح کی نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد فارنسک ٹسٹ بھی کروائی گی جس کا ایک ٹیکسی ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا تھا۔ چونکہ نعش مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی جس کی وجہ سے عصمت ریزی کی توثیق نہیں ہوسکی۔ اتر کھنڈ پولیس ڈائرکٹر جنرل لاء اینڈ آرڈر مسٹر رام سنگھ مینا نے بتایا کہ ملزمین کو سزا دلوانے کیلئے پولیس نے ٹھوس ثبوت اکٹھا کرلیئے ہیں۔