خاتون اول ترکی کا مجوزہ دورۂ بنگلہ دیش روہنگیا مسلم پناہ گزینوں سے ملاقات متوقع

انقرہ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان کی شریک حیات بنگلہ دیش روانہ ہورہی ہیں تاکہ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کو امداد کی تقسیم کی نگرانی کرسکیں اور دنیا کے سامنے اس بحران کو اجاگر کرسکیں۔ اردغان کے دفتر کے عہدیداروں نے کہا کہ ترکی کی خاتون اول کے ہمراہ ان کے فرزند بلال اردغان، ارکان خاندان، سماجی امور کے وزیر، سینئر ترک اور امدادی عہدیدار بھی ہوں گے۔ وزیر خارجہ ترکی میولوت کاؤس اوگلو بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ توقع ہے کہ ایک پناہ گزین کیمپ کا دورہ بھی کریں گے اور امداد کی تقسیم کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پائیدار حل چاہتا ہے۔

امریکہ میں ایک اور تباہ کن سمندری طوفان کا خطرہ
واشنگٹن۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک نئے سمندری طوفان کے خطرہ کا امکان ظاہر کیا ہے جو اس کی ساحلی ریاست فلوریڈا پر اپنا اثر مرتب کرے گا۔ ایک ہفتہ قبل سمندری طوفان ہاروی نے ٹیکساس کے بڑے علاقوں میں تباہی مچائی تھی اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔