حیدرآباد کی ترقی پر کے سی آر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد 9 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج ڈاکٹر ایم چناریڈی انسٹی ٹیوٹ برائے فروغ انسانی وسائل میں گریٹر حیدرآبادکے منتخبہ عوامی نمائندوں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس میں چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اپنے اس خیال کا اظہار کیاکہ شہر حیدرآباد کی ترقی کو حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی تک وسعت دینا چاہئے اور اس وسعت کے ذریعہ شہر حیدرآباد کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اس کے لئے عوامی منتخبہ نمائندوں کے تعاون سے ہی شہر حیدرآباد کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے مشورہ کے مطابق کچرے کا تدارک کرنے و دیگر مسائل پر جاریہ ماہ 13 تا 15 جون گریٹر حیدرآباد کے عوامی منتخبہ نمائندے دہلی، جئے پور اور ناگپور کا دورہ کرنے کیلئے پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔