حیدرآباد 18 فروری (این ایس ایس) مرکزی حکومت نے آج حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں کے علاوہ سیما آندھرا کے بعض حساس علاقوں میں سخت چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دارالحکومت حیدرآباد میں خاطر خواہ پولیس فورس تعینات کرنے کا حکم دیا۔