حیدرآباد ۔ بھوپال اور چندی گڑھ نئی فلائیٹ

حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (راست) بین الاقوامی ایرلائن جیٹ ایرویز نے یکم ؍ اگست سے نئے فلائیٹ خدمات کا اعلان کیا ہے۔ ون اسٹاف سرویس کا آغاز اندور تا حیدرآباد اور چندی گڑھ سے ہوگا۔ یہ بات مانیکس فروٹیما ایگزیکیٹیو وائس پریسیڈنٹ کمرشیل جیٹ ایرویز نے بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان کے میٹرو شہر میں ہوا بازی صنعت میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔ جیٹ ایرویز کی جانب سے تاحال کئی شہروں کیلئے راست فلائیٹس کو متعارف کیا گیا ہے۔ ایرلائن فلائیٹ 9 ڈبلیو955 اندور سے 12 بجکر 45 منٹ پرواز کرکے چندی گڑھ کو 14 بجکر 45 منٹ کو پہنچے گی جبکہ واپسی کے دوران فلائیٹ 9 ڈبلیو 958 چندی گڑھ سے نکل کر 17 بجکر 15 منٹ کو اندور کو پہنچے گی۔