حیدرآباد 7 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) یونیورسٹی آف حیدرآباد نے آج کہا کہ جن سات طلبا کو چھ ماہ کیلئے معطل کردیا گیا تھا ان کی معطلی کی مدت کو چھ ماہ سے گھٹا کر چھ ہفتے کردیا گیا ہے ۔ ان طلبا کے خلاف فیکلٹی وارڈنس کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں برا بھلا کہنے کی وجہ سے کارروائی کی گئی تھی ۔ یونیورسٹی نے تاہم کیا کہ تین دوسرے طلبا کو دو سال کیلئے معطل کرنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ 4 نومبر کو یونیورسٹی آف حیدرآباد نے دس طلبا کو معطل کیا تھا یہ معطلی چھ ماہ سے دو سال کیلئے تھی ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے وارڈنس کو اپنے فرائض انجام دینے سے 3 نومبر کو روکا تھا ۔ یہ معطلی تعلیمی سرگرمیوں اور ہاسٹل کی سہولت سے تھی ۔ ان طلبا نے وائس چانسلر سے معطلی کے خلاف اپیل کی تھی ۔ ان اپیلوں کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی نے طلبا کی معطلی کو التوا میں رکھتے ہوئے انہیں آخری سیمسٹر امتحان میں شرکت کی اجازت دی تھی ۔